• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان ۔کوہ سلیمان کے دامن سے مون سون سیلابی ریلے سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور قدیمی نوادرات دریافت

webmaster by webmaster
ستمبر 15, 2025
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
ڈیرہ غازی خان ۔کوہ سلیمان کے دامن سے مون سون سیلابی ریلے سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور قدیمی نوادرات دریافت

ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کے دامن سے مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے صدیوں پرانے نایاب سکے اور قدیمی نوادرات دریافت کرائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد اور پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آثارِ قدیمہ سلمان تنویر کی قیادت میں محکمہ آثارِ قدیمہ کی خصوصی ٹیم سخی سرور پہنچی اور ملنے والے سکوں اور نوادرات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے 400 سے 500 تک قدیمی سکے رضاکارانہ طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیے تاکہ انہیں محفوظ بنایا جا سکے۔رضاکارانہ طور پر سکے فراہم کرنے والے مقامی افراد کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کےلئے سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ان سکوں میں مختلف ادوار اور سلطنتوں کے سکے شامل ہیں جن میں مغل، تغلق، سکھ عہد، ویما دیوا کنشکا،درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر اور وسطی ایشیا و عرب دنیا کے سکے نمایاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ ان نوادرات کی دریافت نہ صرف اس خطے کی تاریخی و تہذیبی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر سیاحت، تحقیق اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ٹیم کو لیکر پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے اس علاقے میں قدیم تجارتی قافلے گزرتے رہے ہیں جس کے باعث اس خطے کو تاریخی اور تہذیبی لحاظ سے منفرد اہمیت حاصل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آثارِ قدیمہ سلمان تنویر نے کہا کہ آئندہ کھدائی اور تحقیق کے ذریعے مزید قدیم ورثہ دریافت کیا جائے گا جبکہ اس مقام کو ریسرچ سینٹر اور سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنے کردار سے تاریخ کو محفوظ کرنے کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

Tags: DG khan news
Previous Post

بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فر مودات

Next Post

بھاولپور .سات رنگی شام سیزن 2 اور پاکستان انٹرپرینیور ایمپاورمنٹ فورم (PEEF) کا یومِ تاسیس کی شاندار باوقار تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کے دامن سے مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے صدیوں پرانے نایاب سکے اور قدیمی نوادرات دریافت کرائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد اور پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آثارِ قدیمہ سلمان تنویر کی قیادت میں محکمہ آثارِ قدیمہ کی خصوصی ٹیم سخی سرور پہنچی اور ملنے والے سکوں اور نوادرات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے 400 سے 500 تک قدیمی سکے رضاکارانہ طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیے تاکہ انہیں محفوظ بنایا جا سکے۔رضاکارانہ طور پر سکے فراہم کرنے والے مقامی افراد کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کےلئے سفارشات ارسال کی جائیں گی۔ان سکوں میں مختلف ادوار اور سلطنتوں کے سکے شامل ہیں جن میں مغل، تغلق، سکھ عہد، ویما دیوا کنشکا،درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر اور وسطی ایشیا و عرب دنیا کے سکے نمایاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ ان نوادرات کی دریافت نہ صرف اس خطے کی تاریخی و تہذیبی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر سیاحت، تحقیق اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ٹیم کو لیکر پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے اس علاقے میں قدیم تجارتی قافلے گزرتے رہے ہیں جس کے باعث اس خطے کو تاریخی اور تہذیبی لحاظ سے منفرد اہمیت حاصل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آثارِ قدیمہ سلمان تنویر نے کہا کہ آئندہ کھدائی اور تحقیق کے ذریعے مزید قدیم ورثہ دریافت کیا جائے گا جبکہ اس مقام کو ریسرچ سینٹر اور سیاحتی مقام کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اپنے کردار سے تاریخ کو محفوظ کرنے کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.